ٹرک کی ٹکر سے 2 سگے بھائیوں‌سمیت 3 افراد جاں بحق

سا ہیوال(بیورورپورٹ) مزداٹرک کی موٹرسائیکل سے ٹکر‘ 2بھائیوں سمیت 3افرادموقع پر ہی جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ہڑپہ کے رہائشی 2بھائی محمدافضل اور محمدرمضان اپنے ملازم عمرحیات کے ہمراہ موٹرسائیکل پرساہیوال آرہے تھے کہ 132/9-L کے قریب تیزرفتار مزداٹرک ان پرچڑھ دوڑا جس کے نتیجہ میں تینوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے جائے حادثہ پر پہنچ کرٹرک ڈرائیور کوگرفتارکرکے ٹرک کوقبضہ میں لے لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں