سید عمران شاہ کی مدینہ میں نواز شریف سے ملاقات

سا ہیوال(بیورورپورٹ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین پیرسیدعمران احمدشاہ نے مدینہ منورہ میں اپنے قائد سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیرسیدعمران شاہ نے بیگم کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی اوران کی صحت یابی کیلئے دعابھی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے میاں نوازشریف سے ملک کی سلامتی‘ استحکام اور سیاسی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگوکی اور اس عزم کااظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) اپنے قائدمیاں محمدنوازشریف کی قیادت میں متحد اورپرعزم ہے۔ انہوں نے سی پیک اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں