اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہےکہ نوازشریف اور میں ن لیگ کے حقیقی بانی ہیں. میں نے نواز شریف کے ہمراہ پارٹی کی ایک ایک اینٹ رکھی ہے، آج کارکن سینہ تان کر ہمارےلیے ووٹ مانگ سکتے ہیں۔روات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےچوہدری نثار نے شیخ رشید پر بھی تنقیقد کی انھوں نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ شیخ رشید کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، شیخ رشید اپنی سیاست کریں اور ہمیں ہماری سیاست کرنے دیں ۔میں چاہوں تو شیخ رشید کے ہر دور کے راز افشا کر سکتا ہوں مگ یہ میرے ظرف کے خلاف ہے ورنہ شیخ رشید کا سیاسی دیوان بیچ چوراہے میں پڑھا جائے تو وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہیں۔سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جتنا ترقیاتی کام اس حلقے میں کرایا گیا پاکستان میں کہیں نہیں ہوا۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments