این اے 4؛ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا، عامر ارباب کامیاب

پشاور: این اے 4 کے ضمنی انتخاب میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ہے. اب تک آنے والےنتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت کے ساتھ میدان مار لیاہے ۔حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن شروع کر دیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارباب عامر ایوب 47ہزار 586ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں ۔ن لیگ کے ناصر خان موسیٰ زئی 25ہزار 267ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے.اے این پی کے خوشدل خان25 ہزار 143ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔پیپلز پارٹی کے امیدواراسد گلزار خان12 ہزار 14 ووٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔تحریک لبیک کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علامہ شفیق امینی 6875 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔جماعت اسلامی کے امیدوار واصل فاروق 5041 ووٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ملی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار الحاج لیاقت علی 2418 ووٹوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 4 پشاور کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار الیکٹرانگ ووٹنگ مشینوں کا استعمال کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے دوران 39 پولنگ اسٹیشنز کے 100 پولنگ بوتھ پر الیکٹرانک ووٹنگ مشینیوں کے ذریعے رائے شماری کی گئی ۔
تحریک انصاف کے رہنما گلزار احمد کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر انتخاب لڑنے کے لئے 14 سے زائد امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے 9 آزاد جب کہ پانچ کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔این اے 4کے ضمنی انتخاب میں 239 پولنگ سٹیشنز پر 3لاکھ 97ہزار 904رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
ضمنی انتخاب کیلئے سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے، دفعہ 144کے تحت حلقے میں ڈبل سواری پر پابندی ہے جبکہ حلقے میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔5ہزار پولیس اہلکار حلقے میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ تمام پولنگ سٹیشنز پر پاک فوج کے جوانوں کو بھی تعینات کیا گیا اور حلقے کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں