سا ہیوال(بیورورپورٹ)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے چک نمبر 93/12-Lتحصیل چیچہ وطنی 90موڑ پر رورل ہیلتھ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے جس پر لاگت کا کل تخمینہ 13کروڑ 23لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔اس ایچ آر سی کے قیام سے گردونواح کے دیہات کے ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولت دستیاب ہو گی۔یہ منظوری کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس میں دی گئی جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حبیب جیلانی وینس‘ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹرصادق سلیم اور دوسرے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 10کروڑ روپے کی لاگت سے ساہیوال شہر میں کمپری ہنسو سکول چوک سے اڈامائی والی مسجد تک 5.7کلومیٹر سڑک اور 12کروڑ 91لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع اوکاڑہ میں پل جوئیہ سے جندراکہ تک 7.8کلومیٹر سڑک کی توسیع اور تعمیر نو کی بھی منظوری دی گئی جس سے عوام کو سفر کی بہتر سہولیات دستیاب ہونگی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بابر حیا ت تارڑ نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام منصوبوں کا ذاتی طور پر معائنہ کریں تا کہ ان کی بر وقت تکمیل اور کوالٹی کو بھی یقینی بنایا جاسکے۔انہو ں نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی کل لاگت کا ایک فیصد ہارٹیکلچر کیلئے مختص کیا جائے گا تا کہ عوام کو بہتر ماحول بھی فراہم ہو سکے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments