ساہیوال میں ڈ کیتی کی وارداتیں، شہری نقدی اور سامان سے محروم

سا ہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی مختلف وارداتیں‘نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کرفرار‘ڈکیتی کی واردات موکل کالونی میں رات کے وقت ہوئی یہاں کاشف علی موٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور نقدی وموٹرسائیکل نمبری 9009/SLM کل مالیتی 1لاکھ17ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔دوسری واردات 87/9-Lمیں شام کے وقت ہوئی یہاں محمد شفیق اپنے دوست عدیل کے ہمراہ کار پر انتظار کررہے تھے کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر 10ہزارروپے‘نقدی چھین لی اور فرارہوگئے۔ تیسری واردات 91/9-Lکے قریب ہوئی یہاں محمد عارف اپنی موٹرسائیکل پر بنک سے رقم لیکر واپس گھرجارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور 4لاکھ35ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں