ساہیوال: ڈ کیتی کی واردات میں‌ 2 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

سا ہیوال(بیورورپورٹ) ڈکیتی کی مبینہ واردات میں کار ڈرائیور گولیاں لگنے سے شدید زخمی‘ 2نامعلوم ڈاکو 2لاکھ روپے اور 3موبائل فون چھین کرفرار۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ساہیوال پاکپتن روڈ پر 98/9-L کے قریب اوکاڑہ کے رہائشی ارشد وغیرہ5افراد کار میں سوار ہو کر بھینسیں خریدنے کیلئے آئے اور 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر مبینہ واردات میں کار میں سوار افراد مبشر وغیرہ سے تقریباً 2لاکھ روپے اور 3موبائل فون چھین لئے اور فائرنگ کرتے ہوئے ڈرائیور راشد کو شدید زخمی کرکے فرارہوگئے۔ زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس اطلاع ملنے پرہسپتال پہنچی۔ پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں