بوظہبی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ شکست کے بعد قومی ٹیم نے ایک روزہ سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کرکے حساب برابر کردیا تاہم آج سے دونوں ٹیمییں ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی جب کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پاکستانی کی 16 رکنی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، بابراعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، عمر امین، عامر یامین، فہیم اشرف، عماد وسیم، رومان رئیس، محمد عامر، حسن علی، محمد نواز، شاداب خان اور عثمان شنواری شامل ہیں۔
Load/Hide Comments