ساہیوال میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

سا ہیوال(بیورورپورٹ)میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر شدید احتجاج‘ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے‘مقامی انتظامیہ کا یہی رویہ رہا تو ہمارے کاروبار بند ہوجائیں گے‘احتجاجی شرکاء۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل لیبارٹری ایسوسی ایشن ساہیوال نے درجنوں افراد نے ساہیوال پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کاکہنا تھا کہ ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے کوالیفائیڈ ٹیکنیشن لگانے کا کہاگیا۔ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں کوئی پتھالوجسٹ نہیں۔مظاہرین نے کہا کہ انتظامیہ کا یہی رویہ رہا تو ہمارے کاروبار بند ہوجائیں گے اور نوبت فاقوں تک پہنچ جائیں گے۔ انتظامیہ کی طرف سے ہراساں کیاجارہاہے ہمارا معاشی قتل بند کیا جائے اور میڈم سائرہ افضل تارڑ کے وعدہ کے مطابق الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل کو کام کرنے دیاجائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکنا لوجی کو الیفائیڈ لیبارٹری والوں کا معاشی قتل بند کیاجائے اور میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی والے سٹوڈنٹ کا مستقبل بربا دہونے سے بچایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں