تحریک انصاف ساہیوال میں اختلافات، رائے حسن نواز کے خلاف بینرز آویزاں

سا ہیوال(بیورورپورٹ)تحریک انصاف ساہیوال کے اختلافات کھل کر منظرعام پرآگئے‘ شہر میں بینرز آویزاں‘ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ ریجن پنجاب کے صدررائے حسن نواز خاں نامنظورکے بینرز شہر بھرمیں آویزاں کردیئے گئے۔ یہ بینرز تحریک انصاف نظریاتی یوتھ ونگ ضلع ساہیوال کی جانب سے لگائے گئے ہیں تاہم کسی نظریاتی عہدیدار نام درج نہیں کیاگیا۔بینرزآویزاں ہونے سے یہ اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ تحریک انصاف اور یوتھ ونگ میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔ بینرزآویزاں ہونے کے بعدضلعی صدریوتھ ونگ سیدرضوان شاہ نے موقع پر پہنچ کر بینرزاتروادیئے ہیں۔ رضوان شاہ کوفون کیاتوانہوں نے فون سننے کی زحمت گوارانہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں