خاتون نے مودی کے منہ پر چوڑیاں دے ماریں

گجرات: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے چہرے پر خاتون نے چوڑیاں دے ماریں۔نریندر مودی کے چہرے پر بھارتی ریاست گجرات کےشہر ودودرا میں روڈ شو کے دوران چلتی گاڑی میں این جی او’’آشا‘‘سے تعلق رکھنے والی خاتون چندریکا سولنکی نے چوڑیاں دے ماریں۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی غلط پالیسیوں اور شدت پسندی کے باعث دیگر ممالک کے علاوہ اپنے ہی ملک بھارت میں بھی سخت ناپسند کیے جاتے ہیں۔ جس کی تازہ مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرامودی چند روز قبل مختلف پروجیکٹس کے افتتاح کے سلسلے میں گجرات میں موجودتھے۔ وہ گجرات کے شہرودودرا کے علاقے نولاکھی گراؤنڈ سے اپنی گاڑی میں ائیرپورٹ کی جانب جارہے تھے، مودی کی آمد کا سن کرعلاقے کےلوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی اورپرجوش ہوکر نعرے لگارہی تھی.


مودی بھی ہاتھ ہلاکرلوگوں کے نعروں کا جواب دے رہے تھے جب اچانک ہی بھیڑ میں موجود ایک خاتون نے مودی کے چہرے پر اپنی چوڑیاں دے ماریں۔ یہ دیکھ کر پہلے تو مودی ہکا بکا رہ گئے تاہم بغیر کوئی ردعمل ظاہر کیے وہاں سے چلے گئے جب کہ مودی کی سیکیورٹی پرمامورافسران نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں