ساہیوال: بدچلنی کے شبہ میں باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

سا ہیوال(بیورورپورٹ)بد چلنی کے شبہ میں باپ نے گولی مارکر بیٹی کو قتل کردیا۔ قتل کی واردات نتھوفتیانہ میں ہو ئی یہاں بشیرا حمدکواپنی بیٹی صغراں بی بی کے کردار پر شک تھا جس پر وہ سخت غصے میں تھا۔ گزشتہ روز صغراں بی بی گھر میں موجود تھیں کہ ملزم بشیر احمد گھر داخل ہوا اور گولی مارکر صغراں بی بی کو قتل کردیا۔پولیس تھانہ بہادرشاہ نے مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ قتل درج کرکے اسے گرفتارکرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں