عامر لیاقت پی ٹی آئی میں شامل

کراچی: (ویب ڈیسک) مشہور اینکر پرسن عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ اس بات کی تصدیق پی ٹی رہنما فیصل جاوید خان نے کر دی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے فیصل جاوید نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 25 اکتوبر کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ایم کیو ایم سے علیحدگی کے بعد آج کل عامر لیاقت بول ٹی وی سے وابستہ ہیں اور ان پر جانبداری کے الزامات ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں