دکھی انسابیت کی خدمت عین عبادت ہے: میاں ادریس

ساہیوال( بیورو رپورٹ) فیڈریشن آف پاکستان کے سابق صدر میاں محمد ادریس نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت عین عبادت کا درجہ رکھتی ہے اللہ پاک اس عمل کو بہت پسند کرتے ہیں اور انشاء اﷲ یہ ہماری نجات کا وسیلہ بھی بنے گی۔ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے‘دکھی انسانیت کی خدمت کرکے انسان کو روحانی سکون ملتاہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ساہیوال خادم لائنز کلب کے قیام کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ تقریب میں سابق صدر چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری ساہیوال حاجی سہیل انجم انصاری کو ساہیوال خادم لائنز کلب کا صدر نامزد کیاجبکہ سیکرٹری کلب احسن سرورخا ن اور نائب صدر رانا ندیم علیم ہوں گے۔ اس موقع پر مخیرحضرا ت نے 10لاکھ روپے کے فنڈز بھی دئیے جس سے ساہیوال شہر میںفوری 1واٹر فلٹریشن پلانٹ لگایا جائے گا ا ور فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گاتقریب سے سا بق صدر چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری فیصل آباد انجینئر رضوان اشرف ، سابق سٹی ناظم شیخ اعجاز احمد رضا نے بھی خطا ب کیا اور اس کاوش کو سراہا تقریب میں سابق سینئر نائب صدر ایس سی سی آئی شیخ فیصل اکرام ، سابق صدر ایس سی سی آئی شیخ شہزاد فاروق ، سابق نائب صدر ایس سی سی آئی محسن رضا چوہان ، سابق صدر ایس سی سی آئی رانا وسیم اختر، میاں احمد قیوم ، شیخ محمد اعظم، شیخ محمد آصف ، محمد عدیل پراچہ اور بزنس کمیونٹی اور درد دل رکھنے والے معززین شہر نے شرکت کی اور اس نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا اعلان کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں