ڈکیتی کی نیت سے چھپے 3 ملزمان گرفتار

سا ہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 3ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار‘ایک ملز م فرار۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں82/5-Lکے قریب منظو ر وغیرہ4ملزمان ڈکیتی کی نیت سے تیار بیٹھے تھے کہ اس دوران پولیس تھانہ یوسف والا کو اطلاع مل گئی اور پولیس ٹیم نے ملزمان کو گھیرے میں لیکر کارروائی کرتے ہوئے سلیم ‘منظور اور عثمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 3پسٹل برآمد کرلئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں