بجلی چوری میں ملوث تین افراد گرفتار

سا ہیوال(بیورورپورٹ)بجلی چور ی کرنے والوں کے خلاف واپڈا ٹیم کے چھاپے ‘3بجلی چور پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں محمد پور میں عبدالرحمن ‘سلیم اور محمد امین بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی سے چوری کررہے تھے کہ اس دوران ایس ڈی او زاہد محمود کو اطلاع مل گئی اور واپڈا ٹیم نے چھاپہ مارکر تینوں ملزمان کو بجلی چور کرکے پکڑ لیا۔ پولیس تھانہ بہادرشاہ میں ملزمان کے خلاف ایس ڈی او زاہد محمود کی رپورٹ پر الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں