پٹواری سے سازباز ہوکر 6مرلے اپنے نام منتقل کرانے والے 2ملزمان گرفتار

ساہیوال( بیورو رپورٹ) پٹواری سے سازباز کر کے 6مرلے اپنے نام منتقل کرانے والے 2ملزمان گرفتار ‘پٹواری فرار۔ تفصیلات کے مطابق آبپارہ ٹائون کے ہائشی حافظ محمداسلم کی6مرلے جگہ خضر حیات اورمحمدسلیم نے حلقہ پٹواری 89/9-L عبدالمناف سے سازباز ہوکر اپنے نام منتقل کرالی جس پرحافظ محمد اسلم نے تھانہ انٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر 13/014درج کرایا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن لاہور ڈاکٹر نوراعوان نے تفتیش مکمل کرکے تینوں ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیااور تھانہ انٹی کرپشن ساہیوال نے خضر حیات اور محمداسلم کوگرفتارکرلیا۔ پٹواری ابھی تک گرفتار نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں