ساہیوال( بیورورپورٹ)شراب فروشوں کے خلاف پولیس کے چھاپے ‘109لیٹرشراب اور 1355گرام چرس برآمد ‘6ملزمان گرفتار۔ پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران پاکپتن چوک میں چھاپہ مارکر ماجد سے 23لیٹرشراب ‘عارفوالہ بائی پاس پر اعجاز سے 19لیٹر‘ پل ایل بی ڈی سی پر شان سے22لیٹر‘محلہ فرید گنج میں محمد راحیل سے 25لیٹر‘187/9-Lمیں مقصود احمد سے 20لیٹراور113/9-Lمیں طارق سے 1355گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ دوسری جانب 3ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر نقدی ‘شناختی کارڈ اور کاغذات وغیرہ چھین لئے‘ تفصیلات کے مطابق آر بلاک فرید ٹائون میں 3ملزمان احمد علی وغیرہ رات کے وقت عطاء حسین اقبال کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور اسے یرغمال بناکر کمرہ میں بندکردیااور نقدی ‘شناختی کارڈ معہ کاغذات وغیرہ مالیتی 10300روپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فرید ٹائون نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments