محکمہ صحت میں کرپشن برداشت نہیں کروں گا: مشتاق سپرا

ساہیوال( بیورورپورٹ)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ساہیوا ل ڈاکٹرمشتاق سپرا نے کہاہے کہ محکمہ صحت میں کرپٹ عملہ کوکسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا اور کسی بااثر شخص اورسیاسی پریشر کوقبول نہیں کیاجائے گا۔ اپنے دفترمیں ایک ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تحصیل ہسپتال چیچہ وطنی کے گرفتار لیب ٹیکنیشن محمدافضل کو معطل کردیاگیا ہے اس کے خلاف پہلے ہی سرکاری رقم خردبرد کرنے کے الزام میں انکوائری ہوئی اور 3لاکھ روپے سے زائد ریکوری ڈالی گئی ہے جبکہ اب پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی بھی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں