ن لیگی وزراء سیاسی اخلاقیات سے محروم ہیں: اے ڈی چوہدری

ساہیوال( بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے راہنمااے ڈی چوہدری نے کہاہے کہ ملک اداروں کے ٹکرائوکامتحمل نہیں ہوسکتا ۔ اندرونی و بیرونی دشمنوں سے مقابلے کیلئے فوج اور عوام ایک پیج پر ہیں۔ اخبارنویسوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملکی سلامتی یقینی بنانے کیلئے موجودہ نااہل وفاقی حکمرانوں سے نجات ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر ان کی یہ کوشش بری طرح ناکام ہو گی شریف خاندان پر فرد جرم عائد ہونا خوش آئند بات ہے اس سے انصاف کا بول بولا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگی وزراء کے پاس سیاسی اخلاقیات نام کی کوئی چیز ہوتی تو اسحق ڈار جیسے وزیر مستعفی ہو کر مقدمات کا سامنا کرتے ملک کی موجودہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ فوری الیکشن کرا کر اقتدار عوام کے حقیقی منتخب نمائندوں کے سپرد کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں