پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے جماعت دوم کی متنازعہ کتاب پر پابندی لگا دی

لاہور: پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے دوسری جماعت میں پڑھائی جانے والی اسلامیات کی کتاب پر پابندی لگا دی۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن حکام اور تعلیمی بورڈز کو مراسلہ بھی جاری کردیا۔دوسری جماعت کی اسلامیات کی کتاب میں متنازعہ مواد نصاب کا حصہ بنائے جانے کا ایشو سامنے آیا جس پر اک مسلک کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور بورڈ سے استدعا کی گئی کہ متنازعہ مواد کو کتاب سے حذف کیا جائے۔ پنجاب کرکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے ایکشن لیتے ہوئے اسلامیات کی کتاب پر پابندی لگا دی۔
پی سی ٹی بی نے ایجوکیشن اتھاریٹیز کوآگاہ کردیاہے کہ اس کتاب کو نصاب، ریفرنس اور سپلیمنٹری میٹریل کے طور پر استعمال نہ کیا جائے ۔ترجمان پی سی ٹی بی کا کہنا ہے کہ کتاب کی چھپائی کے لیے پی سی ٹی بی سے اجازت نہیں لی گئی تھیں.یہ کتاب ایک نجی پبلشر گوہر پبلشر نے چھاپی ہے جبکہ عامر محمود نے اسے لکھا ہے ۔واضح رہے کہ متعلقہ پبلشر نے یہ کتاب بورڈ کی منظوری کے بغیر شائع کی جو کہ ایک غیر قانونی عمل ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں