حکومت فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے:شیخ اعجاز

ساہیوال( بیورورپورٹ) اتحاد بین المسلمین امن کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شیخ اعجاز احمدرضا نے کہاہے حکومت ملک کوفرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہی ہے ۔ سنی اور اہلحدیث کے درمیان اختلافات شد ت اختیار کررہے ہیں تحفظ ختم نبوت کیلئے مسالک کو متحد ہو کر اپنا کردار اداکرناچاہیے۔ دشمن ہماری صفوں میں انتشارپیداکرکے اپنے مقاصد کاحصول چاہتاہے۔ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ختم نبوت کے حلف نامہ اور اصلاحات میں تبدیلی کے مرتکب وفاقی وصوبائی وزراء قانون زاہد حامد اور راناثناء اﷲ کوان کے عہدوں سے فوری برطرف کیاجائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنی اور اہلحدیث جیدعلماء کرام ایسے ماحول کو ختم کرنے کیلئے اپنا کرداراداکریں۔ 74 کی تحریک کامیاب تب ہوئی جب ہم سب متفق تھے آ ج اگر نقصان پہنچاتو اس کی ذمہ داری بھی مسالک پرہوگی۔ حکومتوں نے ہمیشہ اپنے اقتدارکوطول دینے کیلئے فرقہ واریت کاکھیل کھیلا ہے۔ عوام نبی کریمﷺ کی ناموس کیلئے جان دینے کیلئے تیارہیں حکمران خطرناک حالات پیداکررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں