خواتین ہیلتھ ورکرز کو ہراساں کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں: ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال

ساہیوال( بیورورپورٹ) ڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر صادق سلیم نے کہاہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزر کو عدالتی احکامات کے تحت سول سرونٹ کا درجہ دے دیاگیاہے ۔ ان کی سکروٹنی اور سنیارٹی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر ڈاکٹر نعیم عطاء ‘لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ساہیوال اور چیچہ وطنی ‘صفیہ رفیق اور فرحت یاسمین پر مشتمل 3رکنی کمیٹی بنائی ہے جو سروس ریکارڈ مرتب کرے گی تاکہ ہیلتھ ورکرز اور دیگر عملہ کی تنخواہ آن لائن جاری کی جاسکے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپر ا‘ڈی ایچ او ڈاکٹر امتیاز رانا اور ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر نعیم عطاء اور لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ز بھی موجودتھیں۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ساہیوال میں 1350 لیڈی ورکز اور57 لیڈی ہیلتھ سپروائزر زڈیوٹی کررہی ہیں جو 16/17سال سے مختلف قومی مہم میں حصہ لے رہی ہیں اور انکی حفاظت کے لئے دفتری فرائض کے دوران بھی ان کے رشتہ دار ڈرائیورز اور دیگر شریف النفس عملہ تعینات کیاجاتاہے یہ کہنا کہ انہیں ہراساں کیاجاتاہے غلط اور بے بنیاد ہے اس موقع پر لیڈی ہیلتھ سپر وائزر زصفیہ رفیق اور فرحت یاسمین نے بتایا کہ انہیں نہ تو تنگ کیاجاتاہے اور نہ ہی ان سے پیسے مانگے جاتے ہیں ایسی خبریں بے بنیاد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں