لندن(ایجنسیاں):خاندان کی سب سے چھوٹی اولاد سب سے بہترین ڈرائیور ہوتی ہے۔ جی ، ایک نئی اسٹڈی میں یہ سامنے آیا ہے کہ خاندان کی سب سے بڑی اولاد اسپیڈ ، ٹریفک قوانین کو توڑنے ، ٹکر وغیرہ میں آگے ہوتی ہے۔وہیں دوسری جانب خاندان کی سب سے چھوٹی اولاد سب سے محفوظ ڈرائیور ہوتی ہے۔برطانیہ کی فرم پرویلج کار انشورنس نے تقریباً 1395 کار ڈرائیوروں کی ڈرائیونگ عادات کا اندازہ کرنے کے بعد اس کے اعداد و شمار جاری کیا ہے۔
ریسرچ میں سامنے آیا کہ 89 فیصد خاندان کی بڑی اولاد حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلاتی پائی گئی ، وہیں 47 فیصد دوسرے ڈرائیوروں کو پریشان کرنے اور 46 فیصد سڑک کے درمیان میں گاڑی کھڑی کرنے اور 35 فیصد کو جرمانے کی ادائیگی کرنی پڑی ہے۔تقریباً 17 فیصد پہلی اولاد نے گاڑی چلاتے وقت میک اپ کرنے، وہیں 30 فیصد نے فون پر بات کرنا تسلیم کیا ہے۔ یہ شرح چھوٹے بھائی بہنوں کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔ یہ بھی سامنے آیا ہے کہ خاندان کی پہلی اولاد کی گاڑی کی ٹکر سے چھوٹی یا درمیان کی اولاد سے زیادہ ہوتی ہے۔ جن خاندانوں میں دو سے زیادہ بچے ہیں وہاں سب سے چھوٹی اولاد سب سے بہترین ڈرائیور ہوتی ہے۔ ان میں 42 فیصد غلط طریقے سے دوسرے ڈرائیور کا راستہ کاٹتے ہیں وہیں 36 فیصد موٹروے پر لین روکتے ہیں۔
اگرچہ اس میں بھی ایک پینچ ہے۔ تکنیکی طور سے پہلی اولاد اگر اکیلی اولاد ہو تو وہ بہتر ڈرائیور ہوتی ہے۔ ان میں لین چھوڑکر چلنے میں وہ 31 فیصد ، دوسرے ڈرائیور کا راستہ کاٹنے میں 36 فیصد ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی درمیان کی اور سب سے چھوٹی اولاد اکثر اس لئے دوسرے ڈرائیوروں کو ذمہ دار مانتے ہیں۔ 28 فیصد مانتے ہیں کہ دوسرے ڈرائیوروں کو ذمہ دارمانتے ہیں وہیں سب سے بڑی اولاد (18 فیصد ) لیٹ ہونے کا بہانہ بناتی ہیں۔
Load/Hide Comments