ڈی پی او کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر کرکٹر عامر گرفتار

لاہور: قومی کرکٹر عامر یامین کو ڈی پی او گوجرہ کی گاڑی کو اوورٹیک کرنے پر گرفتار کر لیا گیا تاہم میڈیا پر خبریں آنے کے بعد کرکٹر کو چھوڑ دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عامر یامین کو گوجرہ پولیس نے ڈی پی او ٹو بہ ٹیک سنگھ کی گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی پاداش میں حراست میں لے لیا گیا اور 2 گھنٹے تک تھانے میں بٹھائے رکھا جب کہ کرکٹر کی جانب سے پی سی بی سیکیورٹی آفیسر کی یقین دہانی اور میڈیا پر خبر آنے کے بعد پولیس نے وارننگ دے کر چھوڑ دیا۔
ایس ایچ او تھانہ گوجرہ سٹی کے مطابق کرکٹر کو گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون سننے کی پاداش میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حکم پر تھانے لایا گیا، تعارف کروانے پر کرکٹر کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ عامر یامین کار چلاتے ہوئے موبائل فون سن رہے تھے اس لیے کرکٹر کو تھانے لایا گیا اس حوالے سے عامر یامین کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے کوئی غلطی نہیں کی پھر بھی تھانے لے جایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق قومی کرکٹر نے ڈی پی او کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا تو پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں