اداکارہ رانی مکھر جی کو صدمہ

ممبئی: بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ رانی مکھرجی کے والد فلمساز، اسکرین رائٹر اور پروڈیوسر رام مکھر جی اتوار کی صبح 5 بجے 84 سال کی عمر میں چل بسے، رام مکھر جی طویل عرصے سے بیمار تھے۔رام مکھرجی کی بیوی اوررانی مکھرجی کی ماں کرشنا مکھرجی کے مطابق رات 2 بجےان کےشوہر کا بلڈ پریشراچانک کم ہو گیاتھا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوگئی، اپنے شوہر کی حالت دیکھ کر وہ اوران کے گھر والے گھبراگئے اور انہیں فوراً ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں