تحصیل کوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحق

کاہان: تحصیل کوہلو میں ایک باردوی سرنگ پھٹنے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے.سیكیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔ کوہلو: تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
میڈیا کے مطابق کوہلومیں تحصیل کاہان کے علاقہ چپی کچ میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مولوی شمبوخان جاں بحق جب کہ نواب خان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ كی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیكیورٹی ہائی الرٹ كركے فورسزنے سرچ آپریشن شروع كردیا جب کہ سیكیورٹی فورسزنے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے چھاپہ مارکارروائیاں شروع کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں