نو سر باز عورت نے خاتون کو زیورات سے محروم کر دیا

چیچہ وطنی: نوسرباز خاتون نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 44بارہ ایل کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے تقریبا اڑھائی سے تین لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق غلام حیدرگل ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی غلام قادرگل سکنہ 44بارہ ایل کی بیوی گھر سے اپنے بیٹے کے ہمراہ بازار سے سودا سلف لینے آئی اور ایک دو دکانوں سے شاپنگ کی۔ اس دوران قریبی سموسہ شاپ پر ایک برقعہ پوش خاتون نے متاثرہ خاتون کو کچھ سنگھا کر بے ہوش کر دیا اور اور اسے بیٹے سمیت گاڑی میں سوار کر کے بائی پاس لے گئے اور نیم بے ہوشی کی حالت میں زیورات اتار کر اسے بائی پاس کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں