ساہیوال:گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا گیا

ساہیوال ( بیورورپورٹ) 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر موبائل فون ‘نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لئے۔ تفصیلات کے مطابق چرچ روڈ کا رہائشی محمد اسلم اپنے سسرالی گھر طارق بن زیاد کالونی جارہاتھا کہ طارق بن زیاد کالونی میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ کل مالیتی 55ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس تھانہ فتح شیر نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں