فرید ٹاؤن ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ) برائیٹ سٹار سوسائٹی (رجسٹرڈ) ساہیوال کااجلاس منعقد ہواجس میں فریدٹائون کی ڈسپنسری کواپ گریڈ کرتے ہوئے فرسٹ ایڈ ایمرجنسی سنٹربنانے کا مطالبہ کیاگیا۔ اجلاس میں نائب صدر سوسائٹی مرزا انیس بیگ کوپروجیکٹ کاکنوینئر مقررکیاگیا جسے ضلعی انتظامیہ اورحکومت پنجاب اورڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ صدرسوسائٹی طارق رشید ستی نے صوبائی وزیرملک ندیم کامران اورایم این اے پیرسیدعمران احمدشاہ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسپنسری کواپ گریڈ کیاجائے۔ اجلاس میں شفقت رسول ‘ عابد غفورصابری اور غلام مصطفی انصاری نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں