حکومت تارکین وطن کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی: ندیم کامران

سا ہیوال( بیورورپورٹ )صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کے مفادات کا تحفظ اور جائیدادوں کی حفاظت حکومت ذمہ داری سے نبھائے گی۔انہوں نے یہ بات ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا جائزہ لے کر انہیں حل کیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شوکت علی کھچی ‘ڈی پی او عاطف اکرام اور اے ڈی سی قدیر باجوہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں 20درخواستوں پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئیں ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک ضلع ساہیوال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی 135درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 69حل کر دیا گیا جبکہ 22درخواستیں سول و ریونیو عدالتوں جبکہ 24ڈی جی اوور سیز کے پاس زیر سماعت ہیں صوبائی وزیر نے اٹلی میں مقیم محمد رمضان کی شکایت پر اڈا شبیل میں واقع زرعی جائیداد کی فوری تقسیم کا حکم دیا اور اگلی سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی انہوں نے راشد وحید کی شکایت پر دو پلاٹوں کے بدلے 18لاکھ روپے دلوانے کا حکم بھی دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں