کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے بلاک سے اردو تختی ہٹانے کا نوٹس لے لیا

سا ہیوال( بیورورپورٹ )کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیا ت تارڑنے ٹیچنگ ہسپتال کے رحمتہ العالمین بلاک کی اردو نیم پلیٹ اتارنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلاک کی تزئین نو کے بعد رحمتہ العالمین کی اردو تختی کو فوری طور پر دوبارہ نصب کیا جائے ۔انہو ںنے یہ ہدایت بلاک کی اردو تختی اتارنے کی عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے دی۔انہوں نے کہا کہ رحمتہ العالمین بلاک کا نام تبدیل کرنے کی کوئی تجویز نہیں اور نہ ہی یہ نام تبدیل کیا جائے گا اور بلاک کے نام کی اردو تختی کو اسی طرح دوبارہ نصب کروایاجائے گا۔انہوں نے انگلش میں نصب تختی پر بھی پورا نام لکھنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں