بوہڑ والا چوک قتل کیس، ورثا کا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاجی مظاہرہ

ساہیوال ( بیورورپورٹ)گذشتہ روز بوہڑوالا چوک میں قتل ہونے والے ندیم اورریحان اور 2افراد کوزخمی کرنے والے ملزمان طارق اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقتول وزخمی کے ورثاء اوردیگر افراد نے ہائی سٹریٹ پر صدرچوک میں شدید احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے ندیم کی میت اٹھارکھی تھی اورشدید نعرہ بازی کررہے تھے۔ مظاہرین کامطالبہ تھا کہ قتل کے ملزمان کوفوری طورپر گرفتار کیاجائے۔ اس موقع پرپولیس کی بھاری نفری پہنچی اورپولیس افسر نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں ملزمان کوگرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے۔علاوہ ازیں پولیس تھانہ سٹی نے اﷲ دتہ کی رپورٹ پر طارق ‘عثمان عر ف مانی‘ عمیر عرف میری ‘بابا ٹوانہ ‘نعیم اور دو نامعلوم ملزمان سمیت 7افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں