مسلم لیگ ن میں اختلاف کی خبریں بے بنیاد ہیں: رانا ثنا اللہ

لاہور: پنجاب کے وزیر قانون اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ن لیگ میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹیک اوور کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔اختلاف رائے پارٹی رہنماؤ ں کا حق ہے اور ہم انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے ’نجی نیوز چینل‘ کے پروگرام ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف سمیت پوری پارٹی کو نوازشریف کی قیادت پر اعتماد ہے، کوئی بھی قیادت کے خلاف جانے کا تصور نہیں کرسکتا۔ ریاض پیرزادہ کا بیان ان کی اپنی رائے ہے،شہبازشریف کبھی تصوربھی نہیں کرسکتےکہ وہ نوازشریف کی قیادت کیخلاف کوئی قدم اٹھائیں۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ تا ثر دیا جارہا ہے کہ نوازشریف محاذآرائی کی سیاست چاہتے ہیں اور سیاسی شہادت کا راستا ہموار کرہے ہیں،ساڑھےچارسال اداروں کےساتھ محاذآرائی نہیں کی،قومی اداروں کے ساتھ محاذآرائی نہ کرنے کی پالیسی نوازشریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف جوفیصلہ کریں گے ہم ساتھ دیں گے،نوازشریف کےفیصلےمیں شہبازشریف اورحمزہ شہبازبھی ان کے ساتھ ہوں گے، محاذآرائی تب ہوتی ہے جب عدالتوں میں پیش نہ ہوتے اورفیصلے پرعمل نہ کرتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں