عدالتی فیصلوں کے باوجودعوام نواز شریف کے خلاف نہیں:مولانا فضل الرحمٰن

چنیوٹ: جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے باوجود نواز شریف یا مسلم لیگ ن کے خلاف عوام کا احتجاجی ردعمل نہیں آیا۔ موجودہ حالت پیدا کرنے میں زیادہ تر ادارے سامنے آرہے ہیں، جب معاملات اداروں کے پاس چلے جاتے ہیں تو انھیں فریق نہیں بننا چاہیے۔ چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ عوام کا ایک سیلاب نواز شریف کے خلاف آگیا ہے یا پبلک کی طرف سے ان کے خلاف ایک احتجاجی ردعمل ہے، اب ادارے ہیں، اب عدالت میں فیصلے ہوتے ہیں تو اس کا کیا کریں۔
فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب نیب میں کیسز چل رہے ہیں تو اب وہ اداروں کا مسئلہ ہے، ظاہر ہے وہ اپنا دفاع قانونی طریقے سے کررہے ہیں۔اور یہ ان کا حق ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں