پیر عمران احمد شاہ کے والد کا سالانہ عرس

سا ہیوال(بیورورپورٹ )ممبر قومی اسمبلی وقائمہ کمیٹی نجکاری کے چیئر مین پیر سید عمران احمد شاہ کے والد محترم پیر سید علی احمد صابرشاہ کا 50واں سالانہ عرس مبارک گزشتہ رات بعدازنمازعشاء حضوری باغ زیر صدارت پیر سید عمران احمدشاہ منعقد ہوا۔ عرس کے موقع پرصوبائی وزیر پلاننگ و ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران ‘ممبر صوبائی اسمبلی محمدارشد ملک ‘لیگی راہنمائوں چوہدری محمدماجد علی‘اسلم گلو ‘عمران بلوچ ‘اصغر رامے سمیت ہزاروں مریدین اورکارکنوں نے شرکت کی۔ معرو ف نعت خواں الحاج محمد یوسف میمن اور چوہدری محمدماجد نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ محفل نعت کے اختتام سے قبل سید طٰہ احمد شاہ نے اپنے والد پیر سید عمران احمد شاہ کے ہاتھ پر بیعت کی ۔آخر میں پیر سید عمران شاہ نے دعا کرائی ۔عرس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں