ساہیوال: موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر 1 شخص قتل

سا ہیوال(بیورورپورٹ )موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ‘ ایک شخص قتل ‘راہگیر سمیت 2۔افراد زخمی‘مقتولین کے ورثاء کا شدید احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق بوڑھ والا چوک کے قریب چائے کی دوکان کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرنے پر معمولی تنازعہ ہوا اورمعاملہ طول پکڑ گیا ۔طارق نے فائرنگ کرکے ایک شخص ندیم کو قتل کردیا مقتول کا بھتیجا ریحان عرف کوڈو آیا توملزمان نے فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں ریحان اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بعدازاں مقتول کے ورثاء نے بوڑھ والا چوک میں لکڑیوں کو آگ لگا کر شدید احتجاج کیا ۔پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو گرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے ۔پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں