سا ہیوال(بیورورپورٹ )تیز رفتار کار اورموٹرسائیکل رکشہ کی ٹکر ‘ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ‘دوسرا شدید زخمی ‘حالت نازک ۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالا روڈ پر بلے والا موڑ کے قریب تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل رکشہ کا ڈرائیور شرافت موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments