نیب کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے: شہباز شریف

لاہور: پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا ہے نیب کا کام احتساب ہے لیکن یہ کرپٹ ترین ادارہ بن چکا ہے، مشرف دور اور اس کے بعد نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے خضدار سے آئے ہوئے بلوچ طلبہ نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ مشرف دور اور اس کے بعد نیب سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہوا،نیب کرپشن ختم کرنے کے بجائے کرپشن کا گڑھ بن گیا۔
پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتےہوئے کہناہےکہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان، سکھ، ہندو، عیسائی، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے تحت تمام اقلیتوں کو برابر ی کے حقوق حاصل ہیں، دیوالی کا تہواراتحاد اور یکجہتی کے ساتھ خدمت کا احساس بیدار کرتا ہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ یہ تہوار زندگی کی خوشیوں اور جوش و جذبے کی علامت ہے، بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔
ان کاکہناتھاکہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے،پاکستان میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے کے غم بانٹیں اور خوشیوں میں شریک ہوں گے تو بھائی چارے، اخوت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں