ساہیوال( سٹی رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت ساہیوال نے قبولہ کی 5 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کرنے کے الزام میں گرفتار دو ملزموں وریام اور عرفان کو 11 دن کے جسمانی ریمانڈ پر قبولہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے اور ملزمان کو 30اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ملزمان نے قبولہ کی رہائشی شمیم کی 5 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کر کے قتل کر دیا تھا اور گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کر لیا تھا۔3 اگست 2017 کو اغوا ہونے والی بچی کی لاش 8 اگست کو ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے برآمد کر لی تھی اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کی تھی۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments