ساہیوال( ایجوکیشن رپورٹر) سٹی سکول ساہیوال کی انتظامیہ نے طلبا و طالبات کی فیسوں میں 22 فی صد اضافہ کر کے حکومت پنجاب کے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔والدین اور طلبا کا احتجاج، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی سکول ساہیوال نے اسم ماہ طلبا وطالبات کی فیس میں اچانک 22 فی صد اضافہ کر دیا ہے۔قبل ازین بھی سٹی سکول نے دس فی صد فیس بڑھائی تھی۔والدین کے مطابق دیگر سکولوں نے بھی تعطیلات گرما سے قبل مختلف فنڈز کے نام پر طلبا و طالبات سے 1 ہزار سے 3 ہزار روپے وصول کیے تھے۔ سٹی سکول کی فیس میں 22 فی صد اضافہ حکومتی قوانین اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ والدین نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فیس میں اضافے کے مجوزہ قوانین پر عملدرآمد کرواتے ہوئے سٹی سکول کو ظالمانہ اقدامات سے روکا جائے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments