سرکاری اساتذہ کی تربیتی ورکشاپس گرما کی چھٹیوں میں منعقد ہوں گی

ساہیوال(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب حکومت نے ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام اساتذہ کی محکمانہ تربیت کیلئے نئے پلان کی منظوری دے دی۔ جس کے مطابق اساتذہ کے ساتھ ساتھ سکولز سربراہان کی کو بھی تربیت دی جائے گی ۔ تربیتی پروگرام کے نئے پلان کے مطابق ہر سال تمام سکولز سربراہان کو 28 دن اور اساتذہ کو 40 دن ٹریننگ دی جائے گی۔ سکولز سربراہان کو 8 عام دنوں میں جبکہ گرمیوں کی چھٹیوں میں 20 دن ٹریننگ دی جائے گی۔ اساتذہ کو ہر ماہ ایک دن اور گرمیوں کی چھٹیوں میں 30 دن ٹریننگ دی جائے گی۔ ‏اساتذہ کو پرائمری ، ایلیمنٹری، ہائر سکینڈری لیول پر تدریسی تربیت دی جائے گی۔ سکولز سربراہان کو مالی و دیگر انتظامی امور کی تربیت دی جائے گی۔ صوبہ بھر سے پانچ ہزار اساتذہ کو ماسٹر ٹریننگ کیلئے بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا۔ماہنہ سطح پر ٹریننگ سیشن اتوار کو منعقد کیے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں