ساہیوال( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ساہیوال میں نئی کلاسز کے داخلے اگلے ماہ کیے جائیں گے۔یونیورسٹی کو نومبر میں مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا اور داخلے تمام شعبہ جات میں ہوں گے تاکہ طلبا و طالبات کا سال ضائع نہ ہو ا۔ یہ بات یونیورسٹی آف ساہیوال کے پراجیکٹ ڈائریکٹر بابر حیات تارڑ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چئیر مین ڈاکٹرمختار احمد سے ملاقات کے بعد یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور یونیورسٹی نومبر میں تمام شعبہ جات میں دخلے کرے گی تا کہ ساہیوال کے طلبا مقامی طور پر تعلیمی سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔فیکلٹی پوری کرنے کے لیے آئندہ ماہ اشتہار دیا جائے گا ۔ یونیورصٹی کی لائبریری کے لیے کتب خریدی جائیں گی اور طلبا کو انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔بابر حیات تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی کے امتحانی نظام کو فول پروف بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں گے۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments