کرم ایجنسی میں ڈرون حملہ ، 5 افراد ہلاک

پشاور: کرم ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ ہوا ہے جس میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے، حملے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ گھر پر 4 سے 6 میزائل فائر کیے گئے، حملے کے بعد ملبے سے 5افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں،جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق کرم ایجنسی میں ہونے والے ڈرون حملے میں شدت پسند کمانڈرکی ہلاکت کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ڈرون حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے ، جبکہ اس بات کا بھی تعین کیا جارہا ہے کہ حملہ پاکستانی علاقے میں ہوا ہے یا افغانستان میں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں