ساہیوال میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح تشویش ناک ہے: اعجاز رضا

ساہیوال( بیورورپورٹ)مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلیٰ شیخ اعجاز احمد رضا نے کہاہے کہ شہر کے گنجان آباد علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں اور کرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی روک تھام کیلئے پولیس افسران کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے سیفٹی پلان مرتب کیاجائے ۔اپنے دفترمیں وارداتوں کے متاثرین سے ایک ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوںنے ہاکہ کرائم کنٹرول کمیٹیاں دم توڑ چکی ہیں سول سوسائٹی کی آواز کو دبایا جارہاہے سب اچھا ہے کی رپورٹ کے چرچے ہیں مگر حقائق ا نکے برعکس ہیں ۔شہر کو اسلحہ سے پاک کرکے جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ۔ لاقانونیت کو قانون کی حکمرانی کی طرف لانا ہو گا ۔ خارجی اور داخلی راستوں کی نگرانی اورکرایہ داری نظام کو موثر بنانا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ گلی محلہ اور گائوں کی سطح پر پہرہ داری نظام کو فروغ دینا ہو گا ۔انہوںنے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ متاثرین کی داد رسی کی جائے اور مسروقہ ساما ن برآمد کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں