ساہیوال( بیورورپورٹ)مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان 2موٹرسائیکلیں‘ طلائی زیورات ‘سعودی ریال وغیرہ لے اڑے۔ چوری کی واردات چوک پاکپتن میںہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے محمداکرم کی موٹرسائیکل نمبری1234/SLK مالیتی60ہزارروپے یونیورسٹی کے باہر سے چرالی۔ دیگر وارداتوں کوٹ خادم علی شاہ میں ببی وغیرہ4ملزمان نے محمد سرور کے گھر کی دیوار پھلانگ کر الماریوں کے تالے توڑ کر گھر سے طلائی زیورات اور سعودی ریال وغیرہ مالیتی13لاکھ70ہزارروپے اور 85/6-Rمیں نامعلوم ملزمان نے بلقیس بی بی کے گھر کا تالہ توڑ کر گھر سے طلائی زیورات اور موٹرسائیکل نمبری4915/SLMکل مالیتی1لاکھ35ہزار روپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments