تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام سائیکلنگ مقابلہ جات میں ساہیوال کی طالبات فاتح

ساہیوال (بیورورپورٹ ) ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام انٹر بورڈ گرلز سائیکلنگ مقابلے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وومن ساہیوال میں منعقد ہوئے جو ساہیوال بورڈ کی ٹیم نے جیت لیے ۔مقابلوں میں گوجرانوالہ بورڈ‘فیصل آباد بورڈ اور لاہور بورڈ کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ یہ بات ڈائریکٹر سپورٹس ساہیوال بورڈ محمد فیاض سلیمی نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔انہوں نے کہا کہ ان مقابلوں میں فیصل آباد بورڈ کی ٹیم نے دوسری جبکہ لاہور بورڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ساہیوال بورڈ کی ٹیم کی ممبران عدین عباس ‘افراح ظفر ‘عدین شوکت اور تسلیم کا تعلق گورنمنٹ گرلز پائلٹ سکول ساہیوال سے تھا جبکہ مومنہ صغیر اور رمشا کا تعلق گورنمنٹ گرلز ایم سی سٹی ہائی سکول ساہیوال سے تھا ۔ ساہیوال بورڈ کے چیئر مین اور کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے جیتنے والی طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں