ساہیوال ( بیورورپورٹ)چوری کی 4مختلف وارداتوں میں نامعلوم ونامزد ملزمان موبائل فون ‘موٹرسائیکل ‘42کبوتر اور سرکاری پنکھا اور واٹر پمپ چراکرلے گئے۔ چوری کی واردات مزدورپلی پر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے اعجاز احمد کی جیب سے موبائل فون چرالیا۔ دیگر وارداتوں غلہ منڈی میں نامعلوم ملزمان نے عتیق الرحمن کی موٹرسائیکل نمبری4919/SLP مالیتی30ہزارروپے ہسپتال کے باہر سے ‘ 97/6-Rمیں مزمل وغیرہ 7ملزمان نے محمد مبین کے گھر سے 42کبوتر اور محمد پور میں نامعلوم ملزمان نے سرکاری سکول سے پنکھا اور واٹر پمپ مالیتی 6ہزارروپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments