عینک والا جن کی ” بل بتوڑی “ اداکارہ نصرت انتقال کر گئیں

لاہور: مشہور ڈرامہ سیریز ” عینک والا جن “ میں بل بتوڑی کا کردار نبھانے والی اداکارہ نصرت آراءلاہور میںانتقال کر گئیں۔اداکارہ نصرت آراءپر ایک سال فالج کا حملہ ہوا جس کے بعدسے ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی تھی ۔ گزشتہ روز انہیں طبیعت بگڑنے پر جناح ہسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔ شوبز سے وابستہ شخصیات نے نصرت آراءکے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں