ساہیوال میں ڈکیتی کی وارداتیں

ساہیوال ( بیورورپورٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان دو موٹرسائیکلیں اور موبائل فون چھین کرفرار‘ ڈکیتی کی واردات موکل کالونی میںہو ئی یہاں 97/6-Rکارہائشی فرقان رات کے وقت اپنی موٹرسائیکل نمبری5972/LKپر ہسپتال جارہاتھا کہ راستے میں دو نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل وموبائل فون مالیتی 55ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ دوسری واردات 62/4-Rمیںرات کے وقت ہوئی یہاں ظفرا ﷲ خان اپنے کھیتوں کو پانی لگا نے موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزما ن نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل نمبری 615/SLL مالیتی 55ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں